خودکش حملہ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے دسیوں اہلکار ہلاک - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 14 فروری, 2019
0

خودکش حملہ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے دسیوں اہلکار ہلاک

لندن: "الشرق الاوسط”

        کل مشرقی ایران کے جنوب میں واقع بلوچستان گورنریٹ میں پاسداران انقلاب کے افسروں کو لے جانے والی گاڑی کو ایک خودکش حملہ میں نشانہ بنائے جانے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے دسیوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

       پاسداران انقلاب کے تابع تسنیم نامی ایجنسی نے کہا کہ اس خودکش حملہ میں 27 افیسر ہلاک ہوئے ہیں اور اس سے قبل ارنا نامی سرکاری ایجنسی نے باخبر ذریعہ سے نقل کیا کہ اس دھماکہ میں کم سے کم بیس ہلاک اور  بیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان کی انصاف نامی جماعت نے ٹیلی گرام نیٹ ورک کے ذریعہ اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

      اس خبر کے اعلان کے پہلے ہی وقت سے دھماکہ کے سبب کے سلسلہ میں متضاد خبریں آرہی ہیں اور اس حملہ کے بعد پاسداران انقلاب نے ایک سرکاری بیان جاری کیا جس میں اس نے اپنے آفیسروں کی وفات کی خبر دی اور ارنا نامی ایجنسی کے بیان کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے آفیسروں کی گاڑی سے قرب دھماکہ خیز مواد کو لے جانے والی گاڑی کو بلوچستان گورنریٹ کے ہیڈکواٹر زاہدان اور خاش شہر کے درمیان اڑا دیا۔

جمعرات 09 جمادی الآخر 1440 ہجری – 14 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14688]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>