بنس: علاقہ کے لئے ایران سب سے بڑا خطرہ

کل وارسو کانفرنس میں مشترکہ ممالک کے نمائندگان کو ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے
وارسو: کمیل الطویل
کل وارسو میں مشرق وسطی کے اندر امن واستقرار کے فروغ کے لئے منعقدہ کانفرنس اختتامی بیان کے ذریعہ انتہاء پذیر ہوا اور اس بیان میں امریکہ اور بولنڈا دونوں ممالک نے پرزور انداز میں کہا کہ مشرق وسطی کے علاقہ میں یہ کانفرنس امن واستقرار کی ضرورت پر توجہ دے گی۔ کانفرنس میں امریکی وفد کی صدارت کرنے والے امریکی نائب صدر مائک بنس نے پرزور انداز میں کہا کہ ایران علاقہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
اسی سلسلہ میں امریکی وزیر خارجہ مایک پومپیو نے ایرانی دھمکیوں سے متعلق عالمی معاہدہ کرنے کے لئے تعاون کرنے کی دعوت دی ہے اور انہوں نے اپنے بالینڈ کے ہم منصب یاٹسیک کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ یہ چیلنجز صرف مشرق وسطی میں نہیں رہیں گے بلکہ یورپ اور مغرب کی طرف بھی رخ کریں گے۔ پومپیو کا کہنا ہے کہ تقریبا ستر ممالک کے نمائندگان کی طرف سے شرکت کرنے والے وارسو کا یہ کانفرنس سارے بحران کو حل کرے گا اور انہوں نے مزید کہا کہ ایران، حزب اللہ اور دہشت گردی کا فروغ مشرق وسطی کو خطرہ میں ڈالنے والے ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مشرق وسطی میں امن وسلامتی قائم کرنے کے لئے مسلسل کام کرتے رہیں گے۔(۔۔۔) ہم مزید پابندیاں اور مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اس کاروائی کی وجہ سے ایرانی ڈکٹیٹر لوگ رک جائیں گے اور پومپیوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ایرانی دشمنی علاقہ کے لئے حقیقی خطرہ ہے۔
جمعہ 10 جمادی الآخر 1440 ہجری – 15 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14689]