پاسداران انقلاب کو نشانہ بنائے جانے پر ایران کی طرف سے دھمکی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 15 فروری, 2019
0

پاسداران انقلاب کو نشانہ بنائے جانے پر ایران کی طرف سے دھمکی

کل اصفہان ایئرپورٹ پر پاسداران انقلاب کے اہلکار کو ملک کے مشرقی جنوب میں ہونے والے دھماکہ کے بعد آفیسروں کے جسم کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

لندن: عادل السالمی

        کل ایران کے بڑے ذمہ داروں نے ملک سے باہر افراد کو جواب دینے کی دھمکی دی ہے اور یہ دھمکی اس وقت دی گئی جب زاہدان شہر کے قریب پاسداران انقلاب کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں پاکستانی سرحد سے قریب 27 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

       ایرانی مرشد اعلی نے پاسداران انقلاب کے فورسز کو حملہ کے اسباب کو جاننے کے لئے اس ممکنہ غفلت کے سلسلہ میں تحقیق کرنے کا حکم دیا ہے لیکن انہوں نے اس کاروائی کو جاسوسی کرنے والے علاقائی اور بین الاقوامی ادارہ کی طرف منسوب کیا ہے مگر ایرانی صدر حسن روحانی نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اس کے یمنواؤں پر اس حملہ کا الزام عائد کیا ہے اور انہوں نے ایران کے پڑوسی ممالک کو حسن جوار کے تعلقات کے دائرہ میں قانونی ذمہ داری ادا کرنے پر آمادہ کیا ہے۔

        انہون نے یہ بھی کہا کہ اگر یہی صورتحال ہوں گے تو ہمارے بھی بین الاقوامی اور قانونی معیار ہیں اور مناسب وقت میں ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔

       ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اس لائن پر آکر اس دہشت گرد کاروائی کے بارے میں سوال کیا اور وہ بھی ایسے وقت میں جب وارسو کے اندر کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے اور انہوں نے بھی حملہ کی ترتیب بنانے کا الزام ریاستہائے متحدہ امریکہ پر لگایا ہے اور بالینڈ کے وزارت خارجہ نے ظریف کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ آج وارسو میں دہشت گردی نہیں ہے اور یہ بھی کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

جمعہ 10 جمادی الآخر 1440 ہجری – 15 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14689]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>