جزائر: جزائر میں آج ہونے والے ممکنہ مظاہروں کی وجہ سے حکومت بے چین

ائمہ سنڈیکیٹ کے صدر جلول حجیمی کو دیکھا جا سکتا ہے
جزائر: بوعلام غمراسہ
ایک طرف جزائر میں 18 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں پانچویں مرحلہ کے لئے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ کی امیدواری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اہل جزائر نے ملک کے مختلف شہروں میں وسیع پیمانہ پر مظاہرہ کرنے کا ارادہ کیا ہے تو دوسری طرف اس معاملہ کے سلسلہ میں ہونے والی زیادتی کے سلسلہ میں حکومت کے اندر بے چینی کے مظاہر کا مشاہدہ کیا گیا ہے کیونکہ صدر بوتفلیقہ کی صدارت میں قومی آزادی فرنٹ پارٹی کے ایک رہنماء نے کہا کہ پارٹی کے رہنماء پانچویں مرحلہ کے مخالف ہونے والے مظاہرات کے مخالف زبردست ملین مظاہرہ کی تیاری کر رہی ہے۔
بوتفلیقہ مہم کے ڈائریکٹر عبد المالک سلال نے نئے مرحلہ کے لئے صدر کی امیدواری کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہرے کے سلسلہ میں کہا ہے کہ یہ بہت بری بات ہے اور اسی سلسلہ میں ائمہ سنڈیکیٹ نے جمعہ کی نماز کے دوران کہا ہے کہ یہ موقعہ بہت بہتر ہے اسے ضائع نہیں ہونا چاہئے اور سڑکیں بھی بھری رہنی چاہئے اور لوگوں کی غیر معمولی تعداد ہو۔(۔۔۔)
جمعہ 17 جمادی الآخر 1440 ہجری – 22 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14696]