آج قاہرہ میں مصر، عراق اور اردن کا سربراہی اجلاس - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: اتوار, 24 مارچ, 2019
0

آج قاہرہ میں مصر، عراق اور اردن کا سربراہی اجلاس

کل مصری صدر عبد الفتاح السیسی کو عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

قاہرہ: سوسن ابو حسین ۔ بغداد: حمزہ مصطفی

        آج قاہرہ میں تین رکنی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبد اللہ دوم اور عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی شریک ہوں گے اور سیسی نے کہا کہ اس اجلاس میں اپنے عرب بھائیوں کے ساتھ مل کر خاص طور پر دوبارہ تعمیراتی میدانوں کے اندر مستقبل میں معاشی بلندی کو حاصل کرنے کے اسباب پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

      کل سیسی نے عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات کی جنہوں نے مذاکرات کے بعد مشترکہ صحافتی کانفرنس میں کہا کہ اس کانفرنس کی وجہ سے تعلقات اچھے اور گہرے ہوں گے اور ان کا اثر بھی ظاہر ہوگا اور انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک مصر کے ساتھ مل کر مختلف میدانوں کے اندر چند منصوبے کو انجام دینا چاہتا ہے اور ان میں سرفہرست رہائش، ثقافت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے میدان ہیں اور امید ہے کہ ان منصوبوں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے۔

      اسی سے متعلق مصری صدر نے تمام قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی اور عرب کوششوں کو مکمل کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ اس وبا کو مکمل طور پر وسیع کوشش کے بغیر نہیں ختم کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے پوری طاقت وقوت اور عزم وارادہ کے ساتھ ان لوگوں کے درپہ ہونا چاہئے جو دہشت گردی کا تعاون مال یا ہتھیار کے ذریعہ کرتے ہیں یا ان کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرتے ہیں اور انہیں پرامن پناہگاہ فراہم کرتے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 17 رجب المرجب 1440 ہجری – 24 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14726]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>