خادم حرمین شریفین کی طرف سے لیبیا کے امن واستقرار کی تاکید - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 28 مارچ, 2019
0

خادم حرمین شریفین کی طرف سے لیبیا کے امن واستقرار کی تاکید

کل خادم حرمین شریفین اور لیبی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر کی ملاقات کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے

ریاض: الشرق الاوسط

      کل ریاض کے یمامہ محل میں اپنے دفتر کے اندر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے لیبی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں لیبیا کے اندر رونما ہونے والے نئے امور کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی اور خادم حرمین شریفین نے پرزور انداز میں کہا کہ سعودی عرب لیبیا کے امن واستقرار اور لیبی عوام کے کئے ترقی کا خواہاں ہے۔

     اسی طرح خادم حرمین شریفین نے کل اپنے ریاض کے دفتر میں اردن کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع ڈاکٹر عمر رزاز سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے تعلقات اور مختلف میدانوں میں ان تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلہ میں گفت وشنید ہوئی اور اس کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی دونوں سطح پر رونما ہونے والے واقعات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

      دوسری طرف نائب وزیر اعظم سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد ابن سلمان نے بھی مشیر کار حفتر سے ملاقات کی اور امن واستقرار کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں اور لیبیا کے نئے واقعات کے سلسلہ میں گفت وشنید کی۔(۔۔۔)

جمعرات 21 رجب المرجب 1440 ہجری – 28 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14730]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>