لنڈرکنگ: یمن میں حل کے لئے ہم فوجی دباؤ کی تائید کرتے ہیں
لندن: بدر القحطانی
امریکی وزیر خارجہ کے نائب معاون ٹیم لنڈرکنگ نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا کہ حوثیوں پر فوجی دباؤ ڈالنا ہماری نگاہ میں بہت مقبول اور مناسب ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم فوجی حل کی تائید کرتے ہیں لیکن اگر اس اقدام سے حوثی گفتگو کرنے کے لئے مجبور ہو سکتے ہیں تو ایسا سمجھا جا سکتا ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک تمام لوگوں کو ایسی جنگ کرنے کی ہمت افزائی نہیں کرتا ہے جس کی وجہ سے تنازع دراز ہو جائے اور آخری حل تو خارجی مداخلت کو کم سے کم شریک ہونے، تنازل اختیار کرنے اور سخت مسائل کے سلسلہ میں مذاکرات کرنے ہی میں ہے تاکہ اہل یمن ہی اپنے مستقبل کے سلسلہ میں فیصلہ خود لے سکیں۔
گذشتہ ہفتہ عدن کا دورہ اور یمنی وزیر اعظم معین عبد الملک اور دیگر ذمہ داروں سے ملاقات کرنے والے امریکی ذمہ دار نے یمن پر ایران کے اثر کو بے حد درجہ برا کہا ہے اور یہ بھی کہا کہ وہ تو نزاع کی مدت میں اضافہ ہی کر رہا ہے اور حوثیوں کی ان کے منفی کاموں میں مدد کر رہا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 24 رجب المرجب 1440 ہجری – 31 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14733]