طرابلس کی جنگ سے بچنے کے لئے بین الاقوامی اور مغربی دباؤ

نئے سیکورٹی کشمکش کے سلسلہ میں کل طرابلس کے اندر انطونیو گوتریس اور فائز السراج کی ملاقات کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
قاہرہ: خالد محمود
فرانس، اٹلی، امارات، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ کی حکومتوں نے قومی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر کے ذریعہ طرابلس کی آزادی کے لئے فتح مبین کی کاروائی کے آغاز کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد لیبیا کے اندر فوجی کشمکش کو روکنے کی دعوت دی ہے اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انطونیو گوتریس نے ان جھڑپوں کے سلسلہ میں بہت زیادہ پریشانی کا اظہار کیا ہے۔(۔۔۔)
کل حفتر نے طرابلس کی آزادی کی کاروائی کے آغاز کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کی فورسز ملک کے جنوب اور مغرب میں واقع صرمان اور غربان علاقہ میں داخل ہو چکی ہے اور سرت نامی شہر کے احاطہ سے قریب ہے لیکن ان علاقوں میں قومی وفاقی حکومت کی فورسز کی طرف سے کسی مقابلہ کا سامنا نہیں ہوا ہے۔(۔۔۔)
وفاقی حکومت کے صدر فائز السراج کی طرف سے طرابلس کے دفاع میں اپنی فورسز کے درمیان نفیر عام کا اعلان کر دی ہے اور اس اعلان کی صبح حکومت کی ہمنواء مصراتہ شہر کی چند جماعتوں نے دار الحکومت کی طرف حفتر کی فورسز کی نقل وحرکت کا مقابلہ کرنے کی دھمکی بدی دے دی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 29 رجب المرجب 1440 ہجری – 05 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14738]