پاسدارن کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر امریکہ کی طرف سے ایران کے محاصرہ کی تکمیل - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 9 اپریل, 2019
0

پاسدارن کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر امریکہ کی طرف سے ایران کے محاصرہ کی تکمیل

کل واشنگٹن میں ایران کے سلسلہ میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو دیکھا جا سکتا ہے

واشنگٹن: ایلی یوسف ۔ بیروت: بولا اسطیح ۔ لندن: الشرق الاوسط

       امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کل ایران کے پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے کر ایران کے محاصرہ مکمل کر لیا ہے اور ایران نے اس کے جواب میں مغربی ایشیاء کے اندر امریکی فورسز کو دہشت گرد جماعت قرار دیا ہے۔

     ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب عالمی دہشت گرد مشن کو پورا کرنے کے لئے حکومت کی ایک مرکزی تنظیم ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلہ میں پاسداران انقلاب کے ساتھ مالی تعاون کرنے یا کسی اور طرح کی مدد کرنے کی ممانعت بھی شامل ہے۔۔۔ اگر کسی نے پاسداران انقلاب کے ساتھ معاملہ کیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس نے دہشت گرد کی فنڈنگ کی اور انہوں نے تہران پر مزید مالی دباؤ ڈالنے کی دھمکی دی ہے۔(۔۔۔)

      امریکی اقدام کے جواب میں ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا کہ ایران کی قومی امن وسلامتی کی اعلی کمیٹی نے کل اعلان کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ دہشت گردی کی نگرانی کرنے والا ملک ہے اور علاقہ میں پھیلی ہوئی امریکی فورسز دہشت گرد جماعت ہیں۔

منگل 04 شعبان المعظم 1440 ہجری – 09 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14743]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>