سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلہ میں چند معاہدے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 18 اپریل, 2019
0

سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلہ میں چند معاہدے

کل ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کو عراق کے وزیر اعظم کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

ریاض: فتح الرحمن یوست

        کل ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے سعودی عرب کی طرف سے ایک وفد کی صدارت کرتے ہوئے دورہ کرنے والے عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے ساتھ سرکاری مذاکرات میٹنگ کا انعقاد کیا ہے اور اس میٹنگ میں دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے چند معاہدے کئے گئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے افہام وتفہیم اور تعاون کے سلسلہ میں چند مذاکرات کئے ہیں جن میں سیاسی، سرمایہ کاری، زراعت وصناعت، پٹرول، گیس اور بجلی لائن کے میدان شامل ہیں اور ان کے علاوہ فنی اور ثقافتی میدان بھی شامل ہیں۔

      شاہ سلمان نے پرزور انداز میں کہا کہ سعودی عرب اور عراق کو ایک ساتھ جمع کرنے والے اسباب مذہب، امن وسلامتی اور مشترکہ مفادات ہیں اور انہوں نے اپنے مہمان عزیز عبد المہدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عراق کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیں جو چیزیں ایک ساتھ جمع کر رہی ہیں وہ مذہب، امن سلامتی اور مشترکہ مفادات ہیں اور ان مفادات کو تمام میدانون کے اندر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 12 شعبان المعظم 1440 ہجری – 18 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14751]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>