سوڈانی تحریک کا اجتماع اور فوج کا انقلاب کو کامیاب بنانے کا وعدہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 2 مئی, 2019
0

سوڈانی تحریک کا اجتماع اور فوج کا انقلاب کو کامیاب بنانے کا وعدہ

کل خرطوم میں دھرنہ دینے والوں کے سامنے تحریک کے ایک رکن کو گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

خرطوم: عیدروس عبد العزیز اور احمد یونس

       سوڈان میں انتقالی فوجی کمیٹی پر مختلف ناحیوں سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ایک طرف تحریک نے لاکھوں افراد کی ریلی کا وعدہ کیا ہے اور اس کے لیے سارے وسائل اور امکانات جمع ہوئے ہیں تو دوسری طرف افریقی یونین کی طرف سے کمیٹی کو ساٹھ دنوں کے اندر حکومت شہریوں کے حوالہ کرنے کی بات کہی گئی ہےجبکہ قاہرہ میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران افریقہ کے چند رہنماؤں نے تین ماہ کی مدت دی تھی۔

     کل تحریک کے مذاکرات کمیٹی کے رکن علی الریح السنہوری نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج لاکھوں افراد کی طرف سے مظاہرہ ہونے کی تیاری ہے اور مختلف اداروں نے اس میں شرکت کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ان میں ڈاکٹروں، صحافیوں اور کمیونیکیشن کے اداروں کے کارندے اور دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔ الریح نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے سلسلہ میں مسلسل دباؤ ڈالتے رہیں گے اور وہ فوجی کمیٹی کی طرف سے اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے کے باوجود مذاکرات نہیں بند کریں گے۔

     اسی سلسلہ میں انٹیلیجنس کے صدر ہاشم بد المطلب نے کل خرطوم میں کہا کہ ان کی فورسز عوام پر ایک گولی بھی نہیں چلائے گی بلکہ وہ تو انقلاب کی حفاظت کریں گی اور اسے کامیاب بنانے میں خوش ہوں گی اور کمیٹی نے انارکی نہ ہونے اور امن وسلامتی کی حفاظت کی از سر نو تاکید کی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 27 شعبان المعظم 1440 ہجری – 02 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14765]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>