خامنئی کی طرف سے جاپانی ثالثی کا انکار اور ٹرمپ کی طرف سے معاہدہ کی ناکامی کا اشارہ

کل ایرانی اعلی رہنماء علی خامنئی اور جاپانی وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
لندن: الشرق الاوسط
ایرانی اعلی رہنماء علی خامنئی نے کل تہران کو دورہ کرنے والے جاپانی وزیر اعظم چینرو آبی کی ثالثی کو مسترد کر دیا ہے لیکن ان کے دورہ کی وجہ سے علاقہ کے اندر کشیدگی میں کمی ہونے کے سلسلہ میں امید جاگی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی طرح کے معاہدہ کو بعید سمجھا ہے۔
خامنئی نے آبی کے ذریعہ ان تک پہنچنے والے ٹرمپ کے پیغام سے پہلو تہی برتتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ پیغام کے ذریعہ معاملہ نہیں کیا جا سکتا ہے اور میرے پاس اس کا کوئی جواب بھی نہیں ہے اور میں ہرگز اس کا جواب نہیں دوں گا۔
اسی سلسلہ میں آبی نے ملاقات کے بعد کہا کہ میں نے پوری وضاحت کے ساتھ امریکی صدر کے دل کی بات کے سلسلہ میں اپنی ذاتی رائے رکھ دی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقائی امن واستقرار کی حفاظت کے لئے خامنئی کے ساتھ ان کی ملاقات ایک اہم مرحلہ ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 10 شوال المکرم 1440 ہجری – 14 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14808]