سوڈانی فوجی کانسل اور تبدیلی پارٹی کے مابین ایک نیا معاہدہ

فوجی کونسل کے ترجمان حمیدتی اور تبدیلی کے رہنماؤں کے ترجمان احمد الربیع کو کل خرطوم کے اندر معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
خرطوم: احمد یونس اور محمد امین یاسین
سوڈان میں حکومت کرنے والی فوجی کمیٹی اور انقلاب کی قیادت کرنے والی آزادی وتبدیلی کے رہنماؤں کی پارٹی نے ایک سیاسی معاہدہ کے دستاویز پر دستخط کرکے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے اور اس دستاویز میں انتقالی مدت میں حکومت کے ڈھانچے کی تحدید کی گئی ہے اور یہ مدت افریقہ اور ایتھوپیا کی ثالثی میں تین سال تین ماہ کی ہوگی اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایتھوپیا کے ثالثی اپنی بات پیش کرتے وقت رو پڑے۔
پوری رات بارہ گھنٹے تک جاری مذاکرت کے بعد فوجی کمیٹی کے نائب صدر محمد حمدان دقلو اور تبدیلی وآزادی کے رہنماؤں کے ترجمان احمد ربیع میں سے ہر ایک نے اس دستاویز پر دستخط کر دیا ہے جس کے بارے میں دقلو نے کہا کہ یہ تاریخی دستاویز ہے جبکہ ایتھوپیائی صدر کے سفیر محمد درید نے کہا کہ یہ سوڈان اور افریقہ کے لئے کامیابی ہے اور افریقی ثالثی محمد حسن ولد لبات نے کہا کہ دشوار مذاکرات میں یہ بہت پرعزم اقدام ہے اور اس کے ذریعہ ایک نئے دور کا آغاز ہوگا پھر اگلے مرحلہ کی تعیین بھی ہوگی۔(۔۔۔)
جمعرات 15 ذی قعدہ 1440 ہجری – 18 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14842]