سوڈان میں تبدیلی کے رہنماؤں کے مطالبہ کی وجہ سے دستوری اعلان کے مذاکرہ میں تاخیر

انقلاب کے شہداء کے سوگ میں خرطوم کے اندر گرین میدان میں لوگوں کی بھیڑ کو دیکھا جا سکتا ہے
خرطوم: احمد یونس
کل سوڈانی ذرائع نے پرزور انداز میں کہا کہ اس دستوری اعلان کے دستاویز کے سلسلہ میں تحریک کی قیادت کرنے والے تبدیلی وآزادی کے رہنماؤں اور فوجی عبوری کونسل کے درمیان آج منعقد ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا ہے جس میں انتقالی مدت کے اندر قانون ساز کونسل وزارء کونسل اور حکومتی کونسل کے بنیادی ڈھانچہ کی صلاحیتوں کی تعیین ہوگی۔
ذرائع سے اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ تبدیلی وآزادی کے رہنماؤں کی طرف سے ہونے والے مطالبہ کی بنیاد پر اس اجلاس کو ملتوی کیا گیا ہے اور ان کے ایک رکن منذر ابو المعالی نے الشرق الاوسط کے ساتھ طات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس ایک متفقہ معاملہ تک پہنچنے کے لئے مزید مشورہ کے زریعہ دونوں فریق کے درمیان اختلافی نقاط کو ختم کرنے کے لئے ملتوی کیا گیا ہے اور اس کا وقت دوبارہ متعین کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دستوری دستاویز کے اندر صدر اور حکومتی کونسل کے اراکین کو دی جانے والی مکمل استثنائیت کا تعلق ان امور سے جن کے سلسلہ میں دوبارہ مذاکرہ کرنا چاہئے اور اس کے علاوہ قانون ساز کونسل کی فیصد سیکیورٹی اور انتظامیہ ادارے کے ڈھانچہ اور وزراء کے اعتماد یا تعیین سے متعلق حکومتی کونسل کی صلاحیتیں بھی ان مذکورہ امور میں شامل ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 16 ذی قعدہ 1440 ہجری – 19 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14843]