یمن کے وزیر اعظم: باغیوں سے کوئی گفتگو نہیں اور قربانیاں رنگ لائیں گی

یمن کے وزیر اعظم معین عبد الملک کو دیکھا جا سکتا ہے
لندن: بدر القحطانی
یمن کے وزیر اعظم ڈاکٹر معین عبد الملک نے کہا کہ حکومت اور جنوبی باغی کمیٹی کے ساتھ گفتگو نہیں ہو سکتی ہے لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پرامن انداز میں سیاسی کام کو جاری رکھنے کے سلسلہ میں ان کی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے اور وہ جمہوری انداز میں سیاسی کام کے ماحول کو اچھا بنانے کے سلسلہ میں کوشش کرے گی۔
الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں ان کرداروں کی تعریف کرتا ہوں جو کمیٹی کے چند افراد نے ادا کیا ہے اور حوثیوں کے باغی میلیشیاؤں کو سکشت دینے کے لئے جو کام قومی جنوبی طاقت کے رہنماؤں نے انجام دیا اسے بھولا نہیں جا سکتا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا دروازہ تماما رہنماؤں کے لئے کھلا ہوا ہے اور اس بات کی اہمیت کو بھی جانتے ہیں کہ یمن کے اندر ایرانی منصوبہ کا مقابلہ کرنے کے لئے وہ ہماری صف میں ہیں اور قانون کا احترام کرتے ہوئے اور ملک کی سلامتی کا پاس ولحاظ رکھتے ہوئے ہم افہام وتفہیم کا کام کر سکتے ہیں۔(۔۔۔)
جمعرات 29 ذی قعدہ 1440 ہجری – 01 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14856]