دو خود کش دھماکہ کے بعد غزہ میں ایمرجنسی کی حالت

پرسو رات غزہ میں دو تفتیشی پوائنٹ کے قریب ہونے والے دھماکہ میں ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کے درمیان تعزیت کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
رام اللہ: کفاح زبون
تحریک حماس کی طرف سے انتباہ کی کیفیت کے اعلان کئے جانے کے بعد کل غزہ پٹی میں ایمرجنسی کے حالات غالب رہے اور تحریک داعش کی فجر کی حامل انتہاپسند سلفی تنظیمات سے منسلک افراد کے خلاف وسیع پیمانہ پر گرفتاری کا سلسلہ جاری کیا گیا ہے اور یہ اقدام تحریک کی ان تین پولس کی ہلاک کے جواب میں کیا گیا ہے جو ساحلی علاقہ میں ہونے والے بم دھماکہ میں ہوئے ہیں۔
حماس کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے کہا کہ ان دو خودکش حملہ آوروں کو پہچان لیا گیا ہے جنہوں نے یہ حملے کئے ہیں اور انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا عنقریب پوری تفصیلات کا انکشاف کیا جائے گا۔
پٹی میں حماس کی طرف سے مزید سیکیورٹی بیریئر لگائے جانے کی وجہ سے اس کے خلاف دھمکی کی زبان استعمال کی گئی ہے اور ان دو مشتبہ افراد کی گرفتاری ہوئی ہے جن کے بارے میں ذرائع نے کہا کہ وہ اسلامی جہاد کے اہلکار تھے لیکن اب وہ داعش کی فکر کے حامل ہیں۔(۔۔۔)
جمعرات 28 ذی الحجہ 1440 ہجری – 29 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14884]