عراق میں غیر اعلانیہ حملوں نے حشد کو نشانہ بنایا

انبار صوبائی کونسل کے رکن کریم ہلال کو دیکھا جا سکتا ہے
بغداد: حمزة مصطفى اور فاضل النشمي
ایک عراقی رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران 12 حملوں میں پاپولر موبلائزیشن کے ان ہیڈ کوارٹرز اور اسٹوروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں سے کچھ کو چھپایا گیا تھا جبکہ دوسری طرف کربلا میں امام حسین کی یاد میں شیعوں کی طرف سے منعقدہ تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ میں سلامتی اور دفاع سے متعلق کمیٹی کے ایک رکن عبد الخالق العزاوی نے کہا ہے کہ پاپولر موبلائزیشن دھماکوں کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے حکومتی کمیٹیوں نے اپنا کام ختم کر لیا ہے اور انہیں یہ پتہ چلا ہے کہ وہ ڈرون جہاز کے ذریعہ کئے گئے تھے اور اسرائیلی طیاروں نے بھی کچھ حملے کئے تھے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی نشاندہی کی ہے کہ حشد افواج یا سیکیورٹی اداروں کی طرف جو حملے ہوئے ہیں ان کی تعداد 12 ہیں جن میں سے کچھ کا اعلان کیا گیا ہے اور دوسروں کو خفیہ رکھا گیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 12 محرم الحرام 1441 ہجری – 11 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14897]