عراق کی طرف سے سعودی عرب کی سیکیورٹی اور اسکے استحکام پر زور - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 26 ستمبر, 2019
0

عراق کی طرف سے سعودی عرب کی سیکیورٹی اور اسکے استحکام پر زور

خادم الحرمین الشریفین کو گزشتہ روز جدہ میں عراقی وزیر اعظم کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ( واس)

ریاض: فتح الرحمن یوسف – بغداد: حمزہ مصطفی – نیو یارک: علی بردی        

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل جدہ میں عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے ساتھ سرکاری بات چیت کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی ، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی حالات کو بہتر بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔     

       میٹنگ کے آغاز میں شاہ سلمان نے عراقی وزیر اعظم کا استقبال کیا ، انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے ٹھوس اور مضبوط تعلقات کا ذکر کیا ۔         

خادم الحرمین نے مملکت کی طرف سے  کربلا میں ہونے والے مجرمانہ بم دھماکہ کی مذمت کا اعادہ کیا ۔    

دوسری طرف عبد المہدی نے عراق کا سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور مملکت کی سلامتی اور استحکام پر اپنی خواہش کا پرزور انداز میں اظہار کیا ۔

سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے عراقی سفیر قحطان الجنابی نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کے دوران کہا کہ عبد المہدی کا دورہ امریکہ اور ایران کے درمیان پیدا کشیدگی کے سایہ میں علاقے میں واقع پیچیدہ حالات میں ہوا ہے ، اور انہوں نے خطے کے ممالک میں سلامتی برقرار رکھنے کی خواہش کو فروغ دینے کے سلسلے میں عراقی رول کی یقین دھانی کی ہے۔(…) (جمعرات 27 محرم 1441 ہجرى/ 26 ستمبر 2019ء شماره نمبر 14912)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>