عراق میں مظاہروں کو روکنے کے لئے محدود کابینہ میں ردوبدل - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 11 اکتوبر, 2019
0

عراق میں مظاہروں کو روکنے کے لئے محدود کابینہ میں ردوبدل

عراقی پولیس اہلکار کو پرسوں بغداد میں ایک گشت کے دوران دیکھا جاسکتا ہے (ا۔ف۔ب)

بغداد: فاضل النشمی

عراق نے گزشتہ روز محدود کابینہ میں ردو بدل کیا ، جس میں تعلیم اور صحت کے دو نئے وزیر کی تقرری شامل ہے، ردوبدل سے ایک روز قبل عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی نے بدامنی اور مظاہروں کو روکنے کے لئے اس تبدیلی کو انجام دینے اور اصلاحات کرنے کا عزم کیا تھا۔ پارلیمنٹ کی طرف سے تقرری کی منظوری کے بعد سہا خلیل عراق میں وزیر بننے والی چند خواتین میں شامل ہوگئ ہیں ۔ اسی طرح قانون سازوں نے جعفر علاوی کو وزیر صحت مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے، اس سے قبل بدامنی کی تازہ ترین لہر سے پہلے ان کے پیشرو نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عبد المہدی نے پرسوں مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں پر تین دن سوگ کا اعلان کیا تھا جو کل سے شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے براہ راست گولہ بارود کے استعمال کا حکم نہیں دیا، اور انہوں نے مظاہرین کو شانت کرنے کے ارادے سے کچھ اقدامات کا اعلان بھی کیا ، جن میں کابینہ میں ردوبدل کی کارروائی، بدعنوان اہلکاروں کو سزا دینا ، بے روزگاروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ، اور غریب خاندانوں کو تنخواہوں کی ادائیگی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ (…)(جمعہ  12  صفر 1441 ہجرى/ 11  اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>