تحریک "حماس" نے کہا ہے کہ اسرائیل نے آج جمعرات کے روز تک عارضی جنگ بندی میں توسیع کے بدلے میں 7 خواتین اور بچوں کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ہلاک پونے والے 3 افراد کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
تحریک نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی انکار "ہماری جانب سے ثالثوں کے ذریعے تصدیق کرنے کے باوجود ہے کہ اتفاق کیے گئے زمرے میں شامل قیدیوں کی یہی کل تعداد ہے، جس تک تحریک پہنچ پائی ہے۔"
لیکن اسرائیل کی جانب سے اس پر فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
معاہدے کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی آج صبح سات بجے ختم ہو جائے گی۔
تحریک "حماس" کے عسکری ونگ نے اس سے قبل غزہ کی پٹی میں اپنے جنگجوؤں سے کہا تھا کہ اگر عارضی جنگ بندی میں توسیع نہ کی گئی تو وہ اسرائیل کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے تیار رہیں۔ تحریک نے ایک بیان میں کہا کہ "القسام بریگیڈز اپنی فعال افواج سے جنگ بندی کے آخری گھنٹوں میں اعلیٰ جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کا کہا ہے۔"
"القسام" نے مزید کہا کہ جنگجو "اپنی پوزیشن پر قائم رہیں، جب تک کہ جنگ بندی میں توسیع کی تصدیق کرنے والا کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا جاتا۔"
جمعرات-16 جمادى الأولى 1445ہجری، 30 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16438]