بشیر پر لگائے گئے تین الزامات کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ کی تیاری شروع

کل بشیر کو مقدمہ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
کل بشیر کو مقدمہ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
TT

بشیر پر لگائے گئے تین الزامات کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ کی تیاری شروع

کل بشیر کو مقدمہ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
کل بشیر کو مقدمہ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے

      کل سوڈانی عدالت نے سرکاری طور پر معزول صدر عمر بشیر کے خلاف تین الزامات عائد کی ہے اور اب ان الزامات کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا اور یاد رہے کہ وہ الزامات حرام مال، سرکاری دائرہ سے باہر غیر ملکی کرینسی میں تعامل کرنا اور غیر سرکاری طور پر اپنے پاس غیر معمولی مبلغ رکھنے کے الزامات ہیں۔
       عدالت کے قاضی کے مطابق اس بات کا علم ہوا ہے کہ صدر پر لگائے گئے الزامات کی وجہ سے ان کو دس سال کی جیل ہو سکتی ہے او قاضی نے ضمانت پر چھوڑے جانے کے سلسلہ میں بشیر کی دفاع کئے جانے کا انکار کر دیا ہے کیونکہ ان کو چھوڑنے کی وجہ سے عدالت پر اس کا غلط اثر ہوگا اور عدالت سے بھاگے بغیر مسئلہ حل ہو جائے گا۔
       عدالت کے قاضی کی طرف سے ہونے والے سوال کے جواب میں بشیر نے کہا کہ انہیں 25 ملین ڈالر خلیجی ممالک سے ملے تھے اور ان کے دفتر کے ڈائریکٹر حاتم حسن بخیت نے اسے وصول کیا تھا اور انہوں نے اپنے ذاتی مفاد میں اس کا استعمال نہیں کیا تھا اور مال جہاں سے آیا تھا اس کو چھپانے کی بنیاد پر اس کو بینک میں بھی نہیں رکھا گیا تھا۔(۔۔۔)
اتوار 02 محرم الحرام 1441 ہجری – 01 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14887]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]