سعودی عرب کی زیرقیادت عدن میں اتحادی تعینات

سعودی عرب کی زیرقیادت عدن میں اتحادی تعینات
TT

سعودی عرب کی زیرقیادت عدن میں اتحادی تعینات

سعودی عرب کی زیرقیادت عدن میں اتحادی تعینات
یمن میں فوجی اور سیکیورٹی آپریشنز کے منصوبوں کو مربوط کرنے اور انسانی اور امدادی کوششوں کو بڑھانے کے لئے جاری کوششوں کے دائرے میں ، اتحادی فورسز کے کمانڈر نے سعودی عرب کی سربراہی میں عدن شہر میں اپنی افواج کی دوبارہ تعیناتی کا اعلان کیاہے ۔ اتحادی فورسز کی کمانڈر نے تمام فورسز خصوصا متحدہ عرب امارات کی فورسز کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کو سراہا اور آپریشنل کاموں کو موثر انداز میں اور اہلیت کے ساتھ انجام دینے کے لئے تیار کردہ منصوبوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بیان وزارت دفاع کی سربراہی میں فوجی دستوں کی تنظیم نو کے لئے خصوصی فوجی انتظامات کے تحت آیا ہے۔ اس سے قبل یمنی قانونی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل نے صفوں کو متحد کرنے ، فتنوں کو روکنے اور نا اتفاقیوں کو ختم کرنے ، حکمت کو ترجیح دینے اور اختلافات پر گفتگو و شنید کے لئے سعودی عرب کی طرف سے پیش کردہ دعوت کو قبول کرلیا ہے۔ (…)(پیر 29  صفر 1441 ہجرى/ 28  اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]