آج ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں انوسٹمنٹ فورم کا ہوگا آغاز ریاض میں اگلی دہائی سے متعلق عالمی معیشت کی شکل پر کیا جائے گا تبادلہ خیال

منگل سے جمعرات تک جاری رہنے والے " فیوچر آف انویسٹمنٹ انیشی ایٹ" کانفرنس پر مضبوط توجہ کا ایک منظر
منگل سے جمعرات تک جاری رہنے والے " فیوچر آف انویسٹمنٹ انیشی ایٹ" کانفرنس پر مضبوط توجہ کا ایک منظر
TT

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی میں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں ، نائب وزیر اعظم ، اقتصادی امور اور ترقی کونسل کے چیئرمین اور عوامی سرمایہ کاری فنڈ کے چیئرمین کے زیر اہتمام آج اعلی حکومتی اور بین الاقوامی مفادات کے درمیان ، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی طرف سے منظم کردہ "فیوچر آف انویسٹمنٹ انیشی ایٹ " کا سعودی عرب کی دارالحکومت ریاض میں آغاز ہونے جارہا ہے ، جس میں ممالک اور بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے رہنماء اور سینئر عہدیداران شرکت کریں گے، جو عالمی سرمایہ کاری کے مستقبل کی شکل و صورت کو تشکیل دینے والی فائلوں اور موضوعات پر ہونے والے تبادلہ خیال میں حصہ ڈالیں گے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے اس مہینے کی 31 تاریخ تک کانفرنس کے جاری رہنے کے لئے اقدام کے ایجنڈے میں شامل موضوعات سے متعلق اہم تفصیلات کا اعلان کردیا ہے ، اس دوران ممتاز فیصلہ سازوں ، بڑے سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی ماہرین کے ایک گروپ بھی موجود تھی  (---)(منگل 1  ربیع الاول 1441 ہجرى/ 29  اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]