عراق میں مظاہروں کا دائرہ وسیع ... بغداد میں کرفیو

 گذشتہ روز سینٹرل بغداد میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں دیکھی جاسکتی ہیں (ا۔ب)
گذشتہ روز سینٹرل بغداد میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں دیکھی جاسکتی ہیں (ا۔ب)
TT

بغداد آپریشنز کمانڈ نے حکومت کے خلاف احتجاج اور بدعنوانی سینٹرل اور جنوبی عراق کے مختلف شہروں میں پھیل جانے سے گذشتہ روز عراقی دارالحکومت میں چھ گھنٹے کے لئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا ۔ بغداد آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کرفیو پیر کی آدھی رات (21:00 GMT) سے صبح چھ بجے تک (03:00 GMT) نافذ ہوگا اور اس میں «افراد ، اور گاڑیاں ، موٹرسائیکل اور سائیکل اور مختلف اقسام کی گاڑیاں شامل میں۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یہ کرفیو مزید دوسری اطلاع تک جاری رہے گا ۔ اساتذہ اور وکلاء کی یونینوں نے سینٹرل بغداد میں واقع تحریر اسکوائر میں مشتعل مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے کل ایک عام ہڑتال کا اعلان کیا۔ جنہیں سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس سے منتشر کرنے کی کوشش کی۔ (...)

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]