فلسطینی حکومت فروری کے ماہ میں انتخابات کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے

فلسطینی حکومت فروری کے ماہ میں انتخابات کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے
TT

فلسطینی حکومت فروری کے ماہ میں انتخابات کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے

فلسطینی حکومت فروری کے ماہ میں انتخابات کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے
         فلسطین کی مرکزی الیکشن کمیشن کے ایک ذمہ دار نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ اگر انتخابات کے سلسلہ میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے گی تو فروری کے ماہ میں فلسطینی علاقوں کے اندر قانون ساز انتخابات کرائے جائیں گے۔
         الیکشن کمیشن کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر ہشام کحیل نے فلسطین کی سرکاری ریڈیو پر واضح کیا کہ قانون ساز انتخابات کرائے جانے کے سلسلہ میں صدارتی فرمان جاری ہونے کی حالت میں اس بات کی توقع ہے کہ انتخابات فروری کے ماہ میں ہوں گے اور پھر اس کے بعد صدارتی انتخابات ہوں گے۔
       کحیل نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ الیکشن کمیشن کا وفد آج دوبارہ تحریک حماس اور دیگر جماعتوں کو صدر محمود عباس کے فیصلہ سے باخبر کرنے کے لئے غزہ پٹی کا رخ کرے گا تاکہ اس انتخابات کی دعوت کو آگے بڑھایا جا سکے اور رکاوٹ پیدا ہونے کی صورت میں اس کا حل تلاش کیا جا سکے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وفد اسی دن واپس بھی ہوگا تاکہ غزہ میں ان جماعتوں کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے نتائج کو صدر عباس کے سامنے پیش کر سکے۔
        یہ بات طے شدہ ہے کہ صدر عباس ایک ایسا فرمان جاری کریں گے جس میں وہ قانون ساز انتخابات کرانے کی دعوت دیں گے اور اس انتخاب کے چند ماہ بعد صدارتی انتخابات ہوں گے۔(۔۔۔)


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]