وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں نے کانگریس کے سوالات کو نظر انداز کیا

ٹرمپ نے اوکرانیا کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی شناخت کو منکشف کرنے پر اصرار کیا

ٹرمپ کو اتوار کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو سلام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
ٹرمپ کو اتوار کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو سلام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں نے کانگریس کے سوالات کو نظر انداز کیا

ٹرمپ کو اتوار کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو سلام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
ٹرمپ کو اتوار کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو سلام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
        کل امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو برطرف کرنے کے مقصد سے تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
        پارلیمنٹ کے تفتیش کار وائٹ ہاؤس کے ساتھ ہونے والی روزانہ کی لڑائیوں میں مصروف ہیں تاکہ کانگریس کے سامنے طلب کیے گئے اہم گواہوں کو سنا جا سکے اور یہ سب یوکرین کے ہم منصب ولڈیمیر زیلنسکی کے ساتھ ہونے والی امریکی صدر کے فون کال کی تحقیقات کے سلسلہ میں ہو رہا ہے اور ابھی ان دعووں کے سلسلہ میں کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے اور کل جن چار گواہوں کو طلب کیا گیا تھا ان میں سے کوئی نہیں آیا ہے۔
        وہائٹ ہاؤس نے قومی سلامتی کونسل کے رابرٹ بلیئر کو ہدایت کی ہے کہ وہ پوچھ تاچھ کرنے کے لئے منعقد ہونے والے اجلاسات میں شریک نہ ہوں کیونکہ خاص طور پر 25 جولائی کو امریکی اور یوکرین صدر کے مابین ہونے والے فون کال میں وہ بھی شریک ہیں اور اسی طرح صدر کے مشیر مائیکل ایلس نے بھی کل کی سماعت میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور متعلقہ کمیٹیوں نے ان کے خلاف تفتیشی وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔(۔۔۔)


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]