عراقی صدر برہم صالح نے اس انتخابی قانون میں ترمیم ہونے کی حالت میں جلد انتخابات کرانے کا وعدہ کیا جس پر ابھی صدر جمہوریہ کے دفتر میں کام جاری ہے اور ایک ہفتے کے اندر اس کا اعلان ہوگا، اسی طرح انہوں نےکل اپنی تقریر میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عادل عبد المہدی اپنا استعفی سیاسی بلاکس کو پیش کریں گے لیکن انہوں نے اپنا استعفی پیش کرنے کے سلسلہ میں اپنے ایک متبادل کے پیش کئے جانے کی شرط لگائی ہے تاکہ آئینی خلا نہ پیدا ہو سکے۔
صالح نے یہ بھی کہا کہ عراق میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے اور ایک جامع قومی گفت وشنید ہی کے ذریعہ اس کیا جا سکتا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ موجودہ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی مستحق نہیں ہے اور مظاہرہ کرنے والوں کا بنیادی مطالبہ بھی یہی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 4 ربیع الاول 1441 ہجرى - 01 نومبر 2019ء شماره نمبر [14948]