مائیکل آرون: حوثیوں کو ایران سے الگ کیا جاسکتا ہے

سفیر مائیکل آرون کو دیکھا جا ےکتا ہے
سفیر مائیکل آرون کو دیکھا جا ےکتا ہے
TT

مائیکل آرون: حوثیوں کو ایران سے الگ کیا جاسکتا ہے

سفیر مائیکل آرون کو دیکھا جا ےکتا ہے
سفیر مائیکل آرون کو دیکھا جا ےکتا ہے
        الشرق الاوسط نے یمن میں برطانوی سفیر مائیکل آرون سے ٹیلیفون پر ہونے والے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ کیا ایران کو حوثیوں سے الگ کیا جاسکتا ہے؟ تو انہوں نے جواب کے طور پر کہا کہ ہاں کیا جا سکتا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حوثیوں کو یمن واہل یمن اور جزیرہ نما عرب میں اپنی صورت حال پر غور کرنا چاہئے اور ان میں سب سے بڑے اور اہم پڑوسی سعودی عرب کے ساتھ اپنی صورتحال کے سلسلہ میں غور وفکر کرنا چاہئے۔(۔۔۔)
جمعہ 4 ربیع الاول 1441 ہجرى - 01 نومبر 2019ء شماره نمبر [14948]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]