جزائر کی صدارت کے لئے اسلامی امیدوار: میں اپنے مت کو مختصر کر کے تحریک کو جاری رکھوں گا

ابن قرینہ کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
ابن قرینہ کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

جزائر کی صدارت کے لئے اسلامی امیدوار: میں اپنے مت کو مختصر کر کے تحریک کو جاری رکھوں گا

ابن قرینہ کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
ابن قرینہ کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
       آئندہ ماہ 12 تاریخ کو ہونے والے جزائر کے صدارتی انتخاب میں پانچ امیدواروں میں سے ایک اسلام پسند امیدوار عبد القادر ابن قرينة ہیں جنہوں نے اپنی مدت کو مختصر کرنے اور عوامی نقل وحرکت کو برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے۔
       61 سالہ ابن قرينةنے جزائر کی دار الحکومت میں الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ہنگامہ خیز مرحلے میں انتخابات کرانا ووٹ کے لئے پریشان کن ہے لیکن نصف صدر یا صدر کے پاس جو قانونی حیثیت نہیں ہے یہ نہ ہونے سے بہتر ہے اور یہ یقین ہماری جماعت یعنی قومی تعمیراتی تحریک کی صفوں میں موجود ہے اور یہ سیاسی اور قانونی اصول پر مبنی ہے۔
       ابن قرينةنے جیت جانے کی حالت میں پارلیمنی اور مقامی کونسلوں کو تحلیل کرنے اور عوامی ریفرنڈم کے ذریعہ آئین میں گہری ترمیم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے اپنے صدارتی انتخابات کو منظم کرنے کے لئے اپنی مدت کو مختصر کرکے دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کا وعدہ بھی کیا کے۔(۔۔۔)
جمعرات 10 ربیع الاول 1441 ہجرى - 07 نومبر 2019ء شماره نمبر [14954]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]