ریاض معاہدہ میں سہولت کی فراہمی کے سلسلہ میں پومپیو کی طرف سے سعودی ولی عہد شہزادہ کی تعریف

ریاض معاہدہ میں سہولت کی فراہمی کے سلسلہ میں پومپیو کی طرف سے سعودی ولی عہد شہزادہ کی تعریف
TT

ریاض معاہدہ میں سہولت کی فراہمی کے سلسلہ میں پومپیو کی طرف سے سعودی ولی عہد شہزادہ کی تعریف

ریاض معاہدہ میں سہولت کی فراہمی کے سلسلہ میں پومپیو کی طرف سے سعودی ولی عہد شہزادہ کی تعریف
       امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ ریاض معاہدہ کے دونوں فریقوں نے یمنی عوام کو ترجیح دی ہے اور تنازعہ کے خاتمے کے سلسلہ میں ایک اہم مثال قائم کی ہے اور انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دو ٹویٹس میں کہا ہے کہ یمنی یمنی قانونی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدہ کے سلسلہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان کی طرف سے کی جانے والی کوشش قابل تعریف ہے اور منگل کے روز سعودی دار الحکومت میں منعقد ہونے والے معاہدہ کے اعلان کے صبح 24 کے اندر پومپیو کی طرف سے یہ دوسرا ٹویٹ تھا۔
      اسی تناظر میں یوروپی یونین نے یوروپی بیرونی ایکشن سروس کے ترجمان کی زبانی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ کشیدگی کم کرنے اور یمن کے خطے میں امن وسلامتی قائم کرنے کے سلسلہ میں ایک اہم قدم ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب یمن میں مذاکرات کے ذریعہ وہ بحران ختم ہوگا جسے دنیا کا سب سے بدترین انسانی بحران کا نام دیا گیا ہے لیکن اب وہاں امن وسلامتی کی بحالی ہوگی۔
جمعرات 10 ربیع الاول 1441 ہجرى - 07 نومبر 2019ء شماره نمبر [14954]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]