ترکی کے ذریعہ شام میں بغدادی کی بہن کی گرفتاری اور داعش کے ساتھ ہونے سے انکار

زیر حراست ابو بکر البغدادی کی  بہن رسمیہ عواد، ان کے شوہر اور اس کے بھانجے کی اہلیہ کو دیکھا جا سکتا ہے (ا. ب. ا)
زیر حراست ابو بکر البغدادی کی بہن رسمیہ عواد، ان کے شوہر اور اس کے بھانجے کی اہلیہ کو دیکھا جا سکتا ہے (ا. ب. ا)
TT

       ترکی نے شمالی شام میں واقع اعزاز نامی شہر میں ہونے والی فوجی کاروائی میں دہشت گرد تنظیم کے رہنما ابو بکر البغدادی کی  حقیقی بہن رسمیہ عواد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے اور اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے ساتھ ترک سکیورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ تحقیقات جاری ہیں۔
      کل منگل کے دن انقرہ میں ترک کی وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتہ شمال مغربی شام  کے ادلب کے گورنریٹ کے دیہی علاقہ کے اندر امریکی کارروائی میں ہلاک بغدادی کی حقیقی بہن کو اس کے شوہر کے ساتھ پیر کے دن شمالی شام کے اعزاز شہر میں ہونے والی کاروائی مییں گرفتار کیا گیا ہے اور وہاں ہمارے ساتھی تفتیش کر رہے ہیں۔
       رائٹرز ایجنسی نے ایک ترک سینیئر ذمہ دار سے نقل کیا ہے ترکی نے شمالی شام میں واقع حلب گورنریٹ کے اعزاز میں ہونے والے چھاپہ کے دوران بغدادی کی بہن، اس کے شوہر اور اس کے بیٹے کی اہلیہ اور بانچ پچوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے ساتھ تفتیش جاری ہے۔(۔۔۔)
بدھ 9 ربیع الاول 1441 ہجرى - 06 نومبر 2019ء شماره نمبر [14953]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]