آئندہ ماہ ٹرمپ کو معزول کرنے کے سلسلہ میں ایوان نمائندگان کی طرف سے ووٹhttps://urdu.aawsat.com/home/article/1983926/%D8%A2%D8%A6%D9%86%D8%AF%DB%81-%D9%85%D8%A7%DB%81-%D9%B9%D8%B1%D9%85%D9%BE-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D8%B9%D8%B2%D9%88%D9%84-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%86-%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A6%D9%86%D8%AF%DA%AF%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D9%88%D9%88%D9%B9
آئندہ ماہ ٹرمپ کو معزول کرنے کے سلسلہ میں ایوان نمائندگان کی طرف سے ووٹ
امریکی صدر کی طرف سے تاکید کہ وہ پریشان نہیں ہیں
کل امریکی دار الحکومت میں ٹرمپ کی معزولی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے
واشنگٹن: الشرق الاوسط
TT
TT
آئندہ ماہ ٹرمپ کو معزول کرنے کے سلسلہ میں ایوان نمائندگان کی طرف سے ووٹ
کل امریکی دار الحکومت میں ٹرمپ کی معزولی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے
ایک طرف امریکی پارلیمنٹ آئندہ ماہ کے اخیر میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی معزولی کے سلسلہ میں ووٹ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے تو دوسری طرف ٹرمپ نے پرزور انداز میں کہا کہ معزولی کی تحقیقات سے ان کو تکلیف نہیں ہوگی اور انہوں نے وائٹ ہاؤس، وزارت دفاع اور امریکی وزارت خارجہ کے چند ذمہ داروں کے بیانوں کو سننے کے مطالبہ سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ جورجیا صوبہ کے سفر سے قبل کل صبح صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی چیز سے پریشان نہیں ہوں اور گواہی حقیقت کے مطابق تھیں۔ ٹرمپ نے اس بات کا اظہار کیا کہ وائٹ ہاؤس کے ایک بڑے ذمہ دار کی گواہی پیش کرنے کے کانگریس کے مطالبہ سے تکلیف ہوئی ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ جادوگروں کو دھتکارنے کا یہ دوسرا مرحلہ ہے اور انہوں نے راز فاش کرنے والے کی شخصیت ظاہر کرنے اور خیانت کے الزام میں اس کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ ابھی کانگریس میں ان ڈیموکریٹک افراد کے ساتھ برسرپیکار ہیں جنہوں نے دسمبر کے ماہ کے اخیر میں ایوان کے اندر ٹرمپ کی معزولی کے سلسلہ میں ووٹ دینے کی دھمکی دی ہے۔(۔۔۔) ہفتہ12ربیع الاول 1441 ہجرى - 09 نومبر 2019ء شماره نمبر [14956]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)