آئندہ ماہ ٹرمپ کو معزول کرنے کے سلسلہ میں ایوان نمائندگان کی طرف سے ووٹ

امریکی صدر کی طرف سے تاکید کہ وہ پریشان نہیں ہیں

کل امریکی دار الحکومت میں ٹرمپ کی معزولی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے
کل امریکی دار الحکومت میں ٹرمپ کی معزولی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

آئندہ ماہ ٹرمپ کو معزول کرنے کے سلسلہ میں ایوان نمائندگان کی طرف سے ووٹ

کل امریکی دار الحکومت میں ٹرمپ کی معزولی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے
کل امریکی دار الحکومت میں ٹرمپ کی معزولی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے
       ایک طرف امریکی پارلیمنٹ آئندہ ماہ کے اخیر میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی معزولی کے سلسلہ میں ووٹ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے تو دوسری طرف ٹرمپ نے پرزور انداز میں کہا کہ معزولی کی تحقیقات سے ان کو تکلیف نہیں ہوگی اور انہوں نے وائٹ ہاؤس، وزارت دفاع اور امریکی وزارت خارجہ کے چند ذمہ داروں کے بیانوں کو سننے کے مطالبہ سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
      جورجیا صوبہ کے سفر سے قبل کل صبح صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی چیز سے پریشان نہیں ہوں اور گواہی حقیقت کے مطابق تھیں۔
      ٹرمپ نے اس بات کا اظہار کیا کہ وائٹ ہاؤس کے ایک بڑے ذمہ دار کی گواہی پیش کرنے کے کانگریس کے مطالبہ سے تکلیف ہوئی ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ جادوگروں کو دھتکارنے کا یہ دوسرا مرحلہ ہے اور انہوں نے راز فاش کرنے والے کی شخصیت ظاہر کرنے اور خیانت کے الزام میں اس کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
      ٹرمپ ابھی کانگریس میں ان ڈیموکریٹک افراد کے ساتھ برسرپیکار ہیں جنہوں نے دسمبر کے ماہ کے اخیر میں ایوان کے اندر ٹرمپ کی معزولی کے سلسلہ میں ووٹ دینے کی دھمکی دی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 12 ربیع الاول 1441 ہجرى - 09 نومبر 2019ء شماره نمبر [14956]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]