لبنانیوں میں خوف وہراس کا ماحول اور حکومت کی طرف سے یقین دہانی

لبنانیوں میں خوف وہراس کا ماحول اور حکومت کی طرف سے یقین دہانی

اتوار, 10 November, 2019 - 08:15
کل صدر مائکل عون کو اقتصادی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے
         گذشتہ روز لبنانی حکومت نے اپنے شہریوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کی ہے کہ بینک کے ڈپوزٹ محفوظ ہیں اور وہ روزانہ ان کو ان کے پریشانیوں کی وجہ سے بنیادی اشیاء کی درآمد کرنے کے لئے ضروری فنڈز مہیا کرائے گی۔
      بعبدہ میں منعقدہ مالی اجلاس میں لبنانی صدر مائکل عون نے پرزور انداز میں کہا کہ مالی اور بینکاری صورتحال کو حل کرنے اور شہریوں کی ضروریات کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے اور اسی طرح انہیں افواہوں سے روکنے کے لئے کی جانے والی تمام پیشرفت سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
       ایسوسی ایشن آف بینک کے صدر سلیم صفیر نے یقین دلایا ہے کہ جمع کرنے والوں کا پیسہ محفوظ ہے اور جو کچھ ہو رہا ہے اس کا سالوینسی سے کوئی تعلق نہیں ہے، لہذا گھبرانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے اور انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اس ملاقات کے دوران لبنانی بینک کے گورنر سے مانیٹری اور معاشی استحکام اور بینکاری نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اتوار 13 ربیع الاول 1441 ہجرى - 10 نومبر 2019ء شماره نمبر [14957]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا