عون کی طرف سے بچاؤ کی حکومت کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ باسيل ہی رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کریں گے

صدر مائکل عون کو لبنان میں معتمد عرب سفیروں کے وفد کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے
صدر مائکل عون کو لبنان میں معتمد عرب سفیروں کے وفد کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے
TT

عون کی طرف سے بچاؤ کی حکومت کا مطالبہ

صدر مائکل عون کو لبنان میں معتمد عرب سفیروں کے وفد کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے
صدر مائکل عون کو لبنان میں معتمد عرب سفیروں کے وفد کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے
        لبنانی صدر مائکل عون نے بدھ کے روز ایک ایسی ریسکیو حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے جس کا مقصد موجودہ بحران سے نکلنے کے لئے بدعنوانی سے نمٹنا اور اصلاحات کرنا ہے۔
        عون نے گذشتہ روز ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں جمعرات یا جمعہ کو وزیر اعظم کو نامزد کرنے کے لئے مختص پارلیمانی مشاورت کے ہونے یا نہ ہونے کے سلسلہ میں کئے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق ان جوابات سے ہے جو ہمیں متعلقہ افراد سے موصول ہوں گی اور اگر ہمیں جواب موصول نہیں ہوں گے تو ہمیں اس سلسلہ میں کچھ دن تاخیر ہوسکتی ہے۔
       صدر مائکل عون کا کہنا ہے کہ لبنان میں ٹیکنوکریٹک حکومت ممکن نہیں ہے کیونکہ اس کی پارلیمنٹ میں سیاسی بنیاد نہیں ہے اور عام طور پر بہترین حکومت مخلوط حکومت ہی ہے۔
بدھ 16 ربیع الاول 1441 ہجرى - 13 نومبر 2019ء شماره نمبر [14960]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]