امریکہ کی طرف سے مشرقی شام میں افواج کی دوبارہ تعیین

امریکہ کی طرف سے مشرقی شام میں افواج کی دوبارہ تعیین
TT

امریکہ کی طرف سے مشرقی شام میں افواج کی دوبارہ تعیین

امریکہ کی طرف سے مشرقی شام میں افواج کی دوبارہ تعیین
        شمالی شام میں واقع عین العرب (کوبانی) کے قریب کے اڈہ کا ایک حصہ واپس لے کر امریکہ نے شمال مشرقی شام میں اپنی افواج کو دوبارہ سے متحرک کردیا ہے جبکہ اس نے شمالی عراق سے شمال مشرقی شام میں اپنی فوج کو تقویت بخشی ہے۔
        حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے بتایا کہ ایک امریکی قافلہ منگل کی رات اور بدھ کے روز شمالی عراق سے شام کی سرزمین میں داخل ہوا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس قافلے کے داخلے کے ساتھ ساتھ اس خطے کے اوپر جنگی جہاز بھی اڑ رہے تھے۔
         مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن کی زیرقیادت اتحادی افواج کا قافلہ سامان سے لیس 120 گاڑیوں سمیت عین العرب کے قریب سرین اڈہ سے مشرق کی طرف نکلا ہے اور یہ اڈہ شام کے شمال میں سب سے بڑا اڈہ شمار کیا جاتا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 17 ربیع الاول 1441 ہجرى - 14 نومبر 2019ء شماره نمبر [14961]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]