ٹرمپ کی معزولی کے سلسلہ میں عوامی اجلاس کا آغازhttps://urdu.aawsat.com/home/article/1991766/%D9%B9%D8%B1%D9%85%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D8%B2%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D8%AC%D9%84%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2
ایک امریکی سفارت کار کی طرف سے یوکرین کے ساتھ معاملہ کرنے کے لئے دو سرکاری اور غیر رسمی چینلز کے سلسلہ میں گفتگو
گذشتہ روز ایوان نمائندگان کے سامنے گواہی دینے سے پہلے ٹیلر اور کنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے
واشنگٹن: الشرق الاوسط
TT
TT
ٹرمپ کی معزولی کے سلسلہ میں عوامی اجلاس کا آغاز
گذشتہ روز ایوان نمائندگان کے سامنے گواہی دینے سے پہلے ٹیلر اور کنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے
صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی برخاستگی کی تحقیقات کے لئے منگل کے روز عوامی سماعت شروع ہونے پر ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین نے وائٹ ہاؤس پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے اور گواہوں کو ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ شِف نے تحقیقات کے پہلے سیشن میں کہا کہ امریکی دستور کے مطابق رکاوٹوں کی کوششیں معزولی کی مزيد ثبوت فراہم کر سکتی ہے اور انہوں نے بتانے والے کی شناخت کو محفوظ رکھنے کا وعدہ کیا ہے جنہوں نے کانگریس کے ممبروں کو یوکرائن کے اسکینڈل کی حیثیت سے جانے والی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے اور ری پبلکنز کو بتایا کہ وہ ان کی شناخت ظاہر کرنے کی ہر کوشش کو ناکام کریں گے۔ جمعرات17ربیع الاول 1441 ہجرى - 14 نومبر 2019ء شماره نمبر [14961]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)