اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار نے حدیدہ کے اندر حوثیوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے مشن کے سامنے رکاوٹ پیدا کئے جانے کی شکایت کی ہے۔
اس مشن سے واقف ذرائع نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حدیدہ شہر کے اگلے خطوط پر پانچ مشاہداتی سینٹرز کے قیام کے بعد سے اب تک زمین پو ہونے والی کشیدگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لیکن گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران تشدد کے واقعات کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ان پانچ مراکز کے قیام کے بعد سے واقعات کی تعداد اور تشدد کی مجموعی سطح میں واضح کمی کے باوجود ابھی بھی صورتحال غیر مستحکم ہے۔
اسی ذمہ دار نے مزید کہا کہ مشترکہ پانچ نگرانی سینٹرز کے باوجود انسانی امداد پیش کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے وفد کو لاجسٹک مشکلات کا سامنا ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا ہے کہ "یو این ایم ایچ اے" فریقین کو بقایا لاجسٹک امور کو حل کرنے کے کام کا پابند بنائے گی۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 ربیع الاول 1441 ہجرى - 16 نومبر 2019ء شماره نمبر [14963]