ایندھن کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کے بعد ایران میں غصہ کی لہر

کئی شہروں میں احتجاج، پولس کی گولیوں سے افراد ہلاک اور پٹرول پمپ کے سامنے لمبی لمبی لائنیں

عبادان شہر میں مظاہروں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
عبادان شہر میں مظاہروں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

ایندھن کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کے بعد ایران میں غصہ کی لہر

عبادان شہر میں مظاہروں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
عبادان شہر میں مظاہروں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
        ایندھن کی قیمتوں میں اچانک 50 فیصد سے زیادہ اضافے اور بغیر کسی انتباہ کے کوٹے کے نفاذ کے بعد ایرانی حکام نے بدھ کے روز اپنے شہریوں میں غم وغصہ کی لہر کو عام کر دیا ہے۔
       پولس نے تہران، شیراز، محمرہ، مشہد، عبادان ، شیبان اور سیرجان سمیت متعدد شہروں میں مظاہرین پر گولی چلائی ہے جس کے نتیجہ میں پولس کی گولی سے ایک فرد ہلاک ہوا ہے اور ایسو شی ایٹ پریس نے بتایا ہے کہ جمعرات وجمعہ کو اعلان کردہ اضافے کے بعد تہران کے پٹرول پمپوں کے سامنے گاڑیوں کو گھنٹوں انتظار کرتے ہوئۓ دیکھا گیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 ربیع الاول 1441 ہجرى - 16 نومبر 2019ء شماره نمبر [14963]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]