الجملی ٹیونسی حکومت کی صدارت کے لئے "النہضہ" کے امیدوار

کل قرطاج محل میں مستقبل کے نامزد وزیر اعظم حبیب الجملی کا استقبال کرتے ہوئے صدر قیس سعید کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل قرطاج محل میں مستقبل کے نامزد وزیر اعظم حبیب الجملی کا استقبال کرتے ہوئے صدر قیس سعید کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

        تحریک النہضہ نے انجنیئر حبیب جملی کو ایک آزاد ٹیکنوکریٹ انداز میں ٹیونس کے وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا تھا اور انہوں نے صدر قیس سعید کی طرف سے گذشتہ روز سرکاری ذمہ داری کو قبول کر لیا ہے تاکہ 23 اکتوبر کو اقتدار سنبھالنے والے سعید کے دور میں پہلی حکومت کے ممبروں کے انتخاب کے لئے ایک نئے مرحلہ کا آغاز ہو سکے۔ ٹیونسی آئین کے مطابق تحریک النہضہ کی طرف سے تجویز کردہ صدر جمہوریہ کو حکومت تشکیل دینے کے لئے ایک ماہ سے زیادہ کی مدت نہیں دی جائے گی اور اس کی تجدید صرف ایک بار ہی ہوگی۔
        جملی ایک زراعتی انجینئر ہیں جو ایک دوسرے زراعتی انجینئر یوسف الشاهد کی جگہ پر کام کریں گے اور پارلیمنٹ کی جس صدارت میں راشد الغنوشی کو کامیابی ملی ہے اسی میں ایک نئے سیاسی اتحاد کا قیام عمل میں آیا ہے جس میں "تحریک النہضہ"، "ٹیونس کا دل"، " اتحادی وقار" اور "ٹیونس زندہ آباد" جیسی تمام پارٹیاں شامل ہیں اور ان کے علاوہ بعض خود مختار اراکین بھی ہیں اور اس اقدام سے ممکنہ حکومت کو آنے والے مرحلہ میں مضبوط سیاسی تعاون حاصل ہوگا۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 ربیع الاول 1441 ہجرى - 16 نومبر 2019ء شماره نمبر [14963]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]