کویتی حکومت کے اختلافات پبلک پراسیکیوشن کے سامنے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/1995811/%DA%A9%D9%88%DB%8C%D8%AA%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D9%84%D8%A7%D9%81%D8%A7%D8%AA-%D9%BE%D8%A8%D9%84%DA%A9-%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B4%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
کویتی حکومت کے اختلافات پبلک پراسیکیوشن کے سامنے ہیں
وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کے مابین تنازعہ
تصویر میں وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الصباح اور وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
کویت: ميرزا الخويلدي
TT
TT
کویتی حکومت کے اختلافات پبلک پراسیکیوشن کے سامنے ہیں
تصویر میں وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الصباح اور وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
کل کویتی حکومت کے مابین ہونے والا اختلاف لوگوں کے سامنے رونما ہوا ہے اور یہ سب حکمراں خاندان کے ممتاز افراد ہیں اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنے اور عوامی پیسوں کو خرچ کرنے میں ہوئی کوتاہی کے سلسلہ میں رونماء ہونے والے اختلاف کے بعد اس معاملہ کو پراسیکیوشن کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے حال ہی میں حکومت کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز یہ اطلاع ملی تھی کہ آئندہ ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں سبکدوش وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح ، پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الاحمد الصباح اور نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کے مابین تنازعہ کو ختم کیا جائے گا۔(۔۔۔) اتوار20ربیع الاول 1441 ہجرى - 17 نومبر 2019ء شماره نمبر [14964]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)