سن 1978 میں ہونے والے اس امریکی موقف سے جس میں فلسطینی علاقوں میں بستیوں کی آبادکاری کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پومپیو نے کہا ہے کہ قانونی بحث کے تمام پہلوؤں کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد انتظامیہ نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی شہری آباد کاریوں کا قیام بین الاقوامی قانون کے خلاف نہیں ہے۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ اس اعلان سے امن وسلامتی کے امکانات بڑھ جائیں گے اور یہ حقائق پر مبنی ہوگا لیکن انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی بھی امن معاہدہ میں مغربی کنارہ کو داخل کرنے کے سلسلہ میں ایک فیصلہ جاری کرنا ہے تاکہ اس سے تنازعات کو حل کیا جا سکے۔
منگل 22 ربیع الاول 1441 ہجرى - 19 نومبر 2019ء شماره نمبر [14966]