مغربی کنارے میں آباد کاری کے لئے امریکی گرین سگنل

فلسطین کی طرف سے انکار، اردن کی طرف سے انتباہ اور اسرائیل کی طرف سے خیر مقدم

مغربی کنارے میں آباد کاری کے لئے امریکی گرین سگنل
TT

مغربی کنارے میں آباد کاری کے لئے امریکی گرین سگنل

مغربی کنارے میں آباد کاری کے لئے امریکی گرین سگنل
        امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ان کا ملک مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری کو بین الاقوامی قوانین کے کے خلاف نہیں سمجھتا ہے اور اس اقدام کی وجہ سے مغربی کنارے میں آبادکاری کی سرگرمیوں کو گرین سگنل مل جائے گا۔
       سن 1978 میں ہونے والے اس امریکی موقف سے جس میں فلسطینی علاقوں میں بستیوں کی آبادکاری کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے  پومپیو نے کہا ہے کہ قانونی بحث کے تمام پہلوؤں کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد انتظامیہ نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی شہری آباد کاریوں کا قیام بین الاقوامی قانون کے خلاف نہیں ہے۔
       انہوں نے وعدہ کیا کہ اس اعلان سے امن وسلامتی کے امکانات بڑھ جائیں گے اور یہ حقائق پر مبنی ہوگا لیکن انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی بھی امن معاہدہ میں مغربی کنارہ کو داخل کرنے کے سلسلہ میں ایک فیصلہ جاری کرنا ہے تاکہ اس سے تنازعات کو حل کیا جا سکے۔
منگل 22 ربیع الاول 1441 ہجرى - 19 نومبر 2019ء شماره نمبر [14966]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]