ایرانی بمباری کے جواب میں دمشق کے قریب ایک اسرائیلی حملہ

ایرانی بمباری کے جواب میں دمشق کے قریب ایک اسرائیلی حملہ

بدھ, 20 November, 2019 - 11:45
          گذشتہ صبح تل ابیب کی طرف سے دمشق کے اسلامی جہاد تحریک کے ایک رہنما کو نشانہ بنائے جانے کے چند دنوں بعد اسرائیلی جنگی جہازوں نے شام سے گولن کی طرف راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں دمشق کے قریب حملہ کیا ہے۔ گذشتہ روز حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے ہے کہا کہ اسرائیلی جہازوں نے دمشق کے جنوب اور جنوب مغرب میں تقریبا ان پانچ راکٹ جگہوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے اسرائیل کی طرف راکٹ چلائے گئے تھے۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یہ جگہیں حکومتی افواج کے وفادار گروہ لبنانی (حزب اللہ) یا فلسطینی جماعت کی تھیں۔
         اسرائیلی فوج نے گذشتہ صبح اس بات کا اعلان کیا ہے کہ شام سے اسرائیلی سرزمین کی طرف فائر کیے گئے چار راکٹ کو فضائی دفاعی نظام نے نشانہ پر لگنے سے قبل ہی برباد کر دیا ہے اور اسرائیلی تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ شام کی سرزمین سے ہونے والی راکٹوں کی فائرنگ اسرائیل کی طرف منسوب کی جانے والی کارروائی کے رد عمل میں ہوئی ہے اور اس کارواغی میں اسرائیلی فضائیہ نے گذشتہ منگل کو فلسطینی اسلامی جہاد کے رہنما اکرم العجوری کے قتل کی کوشش کی تھی۔(۔۔۔)
بدھ 23 ربیع الاول 1441 ہجرى - 20 نومبر 2019ء شماره نمبر [14967]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا