گذشتہ روز فلسطینی قیادت نے فلسطینی مسئلے کے خلاف خطرناک امریکی فیصلوں اور آبادکاری سے متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیانات کا سامنا کرنے کے لئے اقدامات اور طریقۂ کار اختیار کرنے کے مقصد سے صدر محمود عباس کی موجودگی میں ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔
ایک بیان میں اس بات پر زور دی گئی ہے کہ اندرونی سطح پر حرکت ہوگی، فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی، تحریک فتح کی مرکزي کمیٹی، نیشنل ایکشن دھڑوں، عوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اجلاسوں کا انعقاد ہوگا۔
بدھ 23 ربیع الاول 1441 ہجرى - 20 نومبر 2019ء شماره نمبر [14967]