صباح الخالد کی طرف سے کویت کے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد کرپشن کے بحران پر قابو پانے کی کوشش https://urdu.aawsat.com/home/article/2000841/%D8%B5%D8%A8%D8%A7%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AE%D8%A7%D9%84%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D9%88%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%B9%DB%81%D8%AF%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%AD%D9%84%D9%81-%D8%A7%D9%B9%DA%BE%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D9%BE%D8%B4%D9%86-%DA%A9%DB%92
صباح الخالد کی طرف سے کویت کے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد کرپشن کے بحران پر قابو پانے کی کوشش
کویت کے نامزد وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
کویت: ميرزا الخويلدي
TT
TT
صباح الخالد کی طرف سے کویت کے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد کرپشن کے بحران پر قابو پانے کی کوشش
کویت کے نامزد وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے سامنے کل حلف اٹھایا ہے اور ان کو اس سے قبل نئی کابینہ تشکیل دینے کا ذمہ دار بنایا گیا تھا اور صباح الخالد گذشتہ حکومت کو درپیش بدعنوانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں۔ سابق وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح کی معذرت کے بعد امیر نے وزیر خارجہ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری دے دی ہے اور یاد رہے کہ وہ نائب وزیر اعظم بھی تھے۔(۔۔۔) بدھ 23ربیع الاول 1441 ہجرى - 20 نومبر 2019ء شماره نمبر [14967]
دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویشhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4785126-%D8%AF%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%AA%D8%B4%D9%88%DB%8C%D8%B4
دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش
بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)
جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔
پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔
جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)
جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]