عون کے شروط کی وجہ سے حکومت کی تشکیل میں پیچیدگی

گذشتہ روز بیروت میں پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز بیروت میں پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

        لبنانی صدر مائکل عون نے کل نئی حکومت کے لئے حد اور معیار طے کیا ہے اور اس اقدام کی وجہ سے عون کے مخالف ذرائع نے کہا کہ یہ شروط رکاوٹ اور اس آئین کی خلاف ہے جس میں حکومت بنانے کی کاروائیوں کا ذکر ہے اور یہ صدر کے اختیار میں نہیں ہوتا ہے جبکہ مظاہرین کل متعینہ پارلیمنٹ کے اجلاس کو بھنگ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور یاد رہے کہ پارلیمنٹ تک جانے کے لئے ان کے راستہ کو بند کر دیا گیا تھا۔
        صدر عون نے "ٹیکنوکریٹک" حکومت کی دوبارہ تصدیق کی ہے اور اس کے لئے مخصوص وضاحتیں بھی مرتب کی ہیں جن کے مطابق کام ہوگا اور عون کے قریبی وزارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص حکومت کی سربراہی کرے گا وہ اسے منظور کرے گا۔(۔۔۔)
بدھ 23 ربیع الاول 1441 ہجرى - 20 نومبر 2019ء شماره نمبر [14967]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]