زکی کی "الشرق الاوسط" کے ساتھ گفتگو: ترکی اور ایرانی مداخلت گرین لائن سے آگے

حسام زکی کو دیکھا جا سکتا ہے
حسام زکی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

زکی کی "الشرق الاوسط" کے ساتھ گفتگو: ترکی اور ایرانی مداخلت گرین لائن سے آگے

حسام زکی کو دیکھا جا سکتا ہے
حسام زکی کو دیکھا جا سکتا ہے
        عرب لیگ کے سفیر حسام زکی کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل نے کہا کہ عرب کی صورتحال انتہائی نازک ہے اور اس سے نمٹنے میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے تاکہ بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے نئی بارودی سرنگ نہ پھٹ پڑیں اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ایران میں ہونے والے مظاہروں کے نتائج اور لبنان وعراق کی صورتحال پر اس کے پڑنے والے اثرات کے سلسلہ میں فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔
        زکی نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عرب ممالک میں ترکی اور ایرانی مداخلت نے تمام حدوں کو پار کر لیا ہے اور  انہوں نے عرب مفاہمت کے انعقاد کی اہمیت کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ عرب لیگ کے دستاویز کی دفعات میں ان کے قوانین موجود ہیں اور انہوں نے تنقید کا سامنا کرنے والی عرب لیگ کی کارکردگی کا دفاع کیا ہے۔ (۔۔۔)
جمعرات 24 ربیع الاول 1441 ہجرى - 21 نومبر 2019ء شماره نمبر [14968]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]