عون کا فوج سے مظاہرہ اور نقل وحرکت کے حق کی تحفظ کا مطالبہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2003521/%D8%B9%D9%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D9%81%D9%88%D8%AC-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%86%D9%82%D9%84-%D9%88%D8%AD%D8%B1%DA%A9%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%82-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%AD%D9%81%D8%B8-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81
عون کا فوج سے مظاہرہ اور نقل وحرکت کے حق کی تحفظ کا مطالبہ
صدر مائکل عون اور فرانسیسی سفیر برونو فوس کی ملاقات کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
بیروت: الشرق الاوسط
TT
TT
عون کا فوج سے مظاہرہ اور نقل وحرکت کے حق کی تحفظ کا مطالبہ
صدر مائکل عون اور فرانسیسی سفیر برونو فوس کی ملاقات کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
لبنانی صدر مائکل عون نے فوج سے مظاہرین کے احتجاج کے حق کی تحفظ کا مطالبہ کیا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے نقل مکانی کے حق کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کو بند نہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے اور عون نے گذشتہ روز آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر کی جانے والی اپنی تقریر میں کہا کہ لبنانیوں کی امنگوں اور امیدوں کو پورا کرنے کے لئے ایک حکومت کی تشکیل بہت ضروری ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو تضادات لبنانی سیاست میں موجود ہیں ان کی وجہ سے حکومت کی تشکیل بہت محتاط ہو کر کیا جائے تاکہ خطرناکیوں سے مکمل طور پر بچا جا سکے اور انہوں نے دوبارہ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کی آزادی کا مطلب کسی بھی ملک سے لڑائی یا کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ انہوں نے فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو سب سے مشکل جس مشن کا سامنا ہے وہ داخلی مشن ہیں اور انہوں نے ان کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کا مشن ان لوگوں کی آزادی کی حفاظت کرنی ہے جو مظاہرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں اور ان لوگوں کی نقل وحرکت کی بھی حفاظت کرنی ہے جو کام پر جانا چاہتے ہیں یا اپنے گھر جانا چاہتے ہیں اور اسی نازک مشن میں آپ کی کامیابی سے شہریوں کا اعتماد بحال ہوگا۔(۔۔۔) جمعہ 25ربیع الاول 1441 ہجرى - 22 نومبر 2019ء شماره نمبر [14969]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)