ایران سے غیر اعلان شدہ یورینیم کی وضاحت کرنے کا بین الاقوامی مطالبہ

ایران سے غیر اعلان شدہ یورینیم کی وضاحت کرنے کا بین الاقوامی مطالبہ

جمعہ, 22 November, 2019 - 09:45
قائم مقام ڈائریکٹر کورنیل ویروٹا کو کل ویانا میں آئی اے ای اے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

        بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر اعلانیہ جوہری مقام پر اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کے ذریعہ پائے جانے والے یورینیم کے آثار کے بارے میں وضاحت فراہم کرے۔

IAEA        کے قائم مقام ڈائریکٹر کورنیل ویروٹا نے گذشتہ روز ویانا میں سہ ماہی اجلاس میں IAEA بورڈ آف گورنرز کو بتایا کہ ایران نے ذرات کے منبع کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ وہ ایران کو وضاحت پیش کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے۔

        انہوں نے ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ ہم نے ایران کے ساتھ اپنے رابطے جاری رکھے ہیں لیکن ہمیں اضافی معلومات حاصل نہیں ہوئے ہیں اور ابھی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے اور فرانسیسی نیوز ابجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی ای اے اعلی سطح کا تکنیکی وفد ایران بھیجے گا۔(۔۔۔)

جمعہ 25 ربیع الاول 1441 ہجرى - 22 نومبر 2019ء شماره نمبر [14969]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا